پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔
اپنی گلوکاری اور منفرد انداز کے باعث شہرت حاصل کرنے والے علی ظفر بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں جبکہ پاکستانی سینما میں بھی ان کی فلموں کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے۔
اس منصوبے میں علی ظفر کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔
علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں دیکھنے کے خواہش مند تھے۔