اسلام آباد پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جس کے مسائل سے ہم واقف نہیں انشاءاللہ ہم اقتدار میں آ کر عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں پنڈ بیگوال کی یونین کونسل 18 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس تقریب کا انعقاد بنوں ہاؤس میں چوہدری ظفر. حاجی سید نواز. ذیشان خان. ملک ذوالفقار. ملک تیمور نے کیا تھا۔ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی سے میجر ریٹائرڈ عزیز بھٹی شہید کے بھتیجے وقار بھٹی۔ ماڈل ٹاؤن ہمک سے چوہدری ندیم اور چوہدری قاسم نے بھی ملاقات کی۔ جبکہ پولیس فاؤنڈیشن میں میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل۔ ملک حسن۔ محمد عمران۔ عبدالمنان۔ ایس پی ریٹائرڈ عابد۔ میڈم نبیلہ انعام ۔میڈم گلبہار اور دیگر علاقے کے مکینوں کی جانب سے چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ مختلف وفود اور اجتماع سے اپنے خطاب میں چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم تعلیم۔ صحت۔ روزگار اور ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل جن میں گلیوں کی پختگی۔ پانی کی فراہمی۔ سٹریٹ لائٹس۔ سکولوں کا قیام۔ دستکاری سکولوں سمیت ہنر کے تمام وسائل مہیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے پروگرام ترتیب دے رہا ہوں اور میرا منشور صرف اور صرف آئندہ نسل کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے۔ جبکہ 78 سالوں سے اس ملک پر قابض حکمران آپ کی نسلوں کو نہ تعلیم دے سکے نہ روزگار اور نہ ہی صحت دے سکے ان تین شعبوں میں ہم انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔