ایف آئی اے اسلام آباد زون: کیس پراپرٹیز فوری طور پر رمنہ-20 منتقل کرنے کا حکم

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر آفس نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے پارکنگ ایریا میں موجود تمام متعلقہ کیس پراپرٹیز فوری طور پر FIA اسلام آباد زون، رمنہ-20 بلڈنگ، میلوڈی G-6، اسلام آباد منتقل کی جائیں۔
جاری مراسلے کے مطابق کیس پراپرٹیز کی منتقلی MTO، FIA اسلام آباد زون کے ساتھ رابطہ اور تعاون سے عمل میں لائی جائے گی۔

مراسلے میں معاملے کو “Most Urgent” قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ احکامات ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر/ایڈمن محمد افضل خان نیازی کے دستخط موجود ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں