اسلام آباد ( ) آئی جی اسلام آباد پولیس کی منظوری سے وفاقی دارالحکومت پولیس کے 40 افسران اور اہلکاروں کی خدمات تین سال کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق منتقل کیے جانے والے اہلکاروں میں 6 انسپکٹرز، 16 سب انسپکٹرز، 3 لیڈی سب انسپکٹرز، 1 اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبلز، 10 کانسٹیبلز اور 2 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔
اس فہرست میں ایس ایچ او شالیمار سب انسپکٹر شفقت فیض کا نام بھی شامل ہے، جن کی خدمات بھی این سی سی آئی اے (NCCIA) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں تمام نامزد افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد پولیس سے (Relieve) ہو کر اپنی نئی تعیناتی کی جگہ رپورٹ کریں