اسلام آباد: 18 ستمبر 2026: وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے پاکستان کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے رکھنے والے ممالک کی تازہ فہرست جاری کردی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں 57 ممالک شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ویزا استثنیٰ بنیادی طور پر سفارتی، سرکاری اور سروس پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ہے، جنہیں سرکاری امور، سفارتی مشنز اور دیگر سرکاری مصروفیات کے لیے مختصر مدت کے ویزے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ قیام کی مدت اور پاسپورٹ کی قسم ہر ملک کے ساتھ طے شدہ باہمی معاہدے کے مطابق مختلف ہے۔
فہرست میں ارجنٹائن، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، بیلجیم، بیلیز، بوسنیا و ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، قبرص، چیک ریپبلک، کیوبا، ڈنمارک، مصر، فن لینڈ، جارجیا، جرمنی، ہنگری، اٹلی، انڈونیشیا، ایران، چین (بشمول ہانگ کانگ)، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لاؤس، لکسمبرگ، مالدیپ، ملائیشیا، مراکش، میکسیکو، مالٹا، نیدرلینڈز، نیپال، ناروے، فلپائن، پولینڈ، رومانیہ، روس، سینیگال، سربیا، سلوواکیا، صومالیہ، جنوبی کوریا، سری لنکا، تھائی لینڈ، تیونس، ترکیہ، ترکمانستان، تاجکستان، متحدہ عرب امارات، ازبکستان، ویتنام اور یمن شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق مالدیپ اور نیپال کے شہریوں کے لیے ویزا استثنیٰ تمام قومیتوں کے حامل عام شہریوں تک بھی ہے، جبکہ بیشتر دیگر ممالک کے لیے سہولت مخصوص پاسپورٹ کیٹیگریز تک محدود ہے۔

چین کے حوالے سے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے تین ماہ جبکہ سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایک ماہ کی ویزا فری سہولت درج ہے۔ روس کے لیے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر تعیناتی کی پوری مدت تک، جبکہ متحدہ عرب امارات کے لیے زیادہ سے زیادہ 90 دن کے قیام کی شرط درج کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ فہرست ستمبر 2026 تک موجودہ ہے اور پالیسی میں تبدیلی یا دوطرفہ معاہدوں میں ترمیم کی صورت میں اس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے