پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنا موبائل فون اور ذاتی اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کر دیا۔ اٹلسنقشے دیکھیں
ایچ ایس وائے نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ 20 اکتوبر کو ان کا موبائل فون، واٹس ایپ، ای میل اور رابطہ نمبرز کی فہرست ہیکرز کی رسائی میں آگئی تھی۔
فیشن ڈیزائنر کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ ان کے اکاؤنٹس سے کتنے پیغامات بھیجے گئے، تاہم سیکڑوں افراد کو ان کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔