ایشین پیرا گیمز: حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ اٹلسنقشے دیکھیں

مردوں کے ایف 37 ڈسکس تھرو ایونٹ میں 41 سالہ حیدر علی نے 57.20 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ازبکستان کے قدرتیلوخون معروف خوجایف نے 57.39 میٹر کی تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ایشین پیرا گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

بھارت کے ہانی نے 57.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا جہاں حیدر علی اور طلائی تمغہ جیتنے والے ازبک ایتھلیٹ کے درمیان صرف 19 سینٹی میٹر کا فرق تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں