سفارتی و عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی اور عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا، حکومت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے معاشی اصلاحات کیں، معیشت کو عدم استحکام سے نکال لیا ہے۔

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی ملکی آبادی ایک ٹکنگ ٹائم بم ہے جس پر جلد اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے کڑے فیصلے کیے جائیں گے ورنہ ہم بھوکے کے بھوکے رہ جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی آبادی پر قابو پانے کے لیے ہم نے ڈاکڑ شبانہ زیر نگرانی ٹاسک فورس بنا دی ہے جس میں وزیر صحت بھی شامل جبکہ میں خود اس کو صدارت کر رہا ہوں اور یہ اپیکس باڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد اپیکس کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں معاشی اصلاحات کے لیے کیے جانے والے کڑے فیصلوں کی طرح آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سونے کی غیرقانونی مائننگ کومکمل بند کردیا گیا ہے، کان کنی، مینوفیکچرنگ و پراسیسنگ کے بعد قیمتی مصنوعات کی برآمدات ہمارا مشن ہے، حکومت نے مستقبل کیلئے معدنیات کی ویلیوایڈیشن کاباقاعدہ منصوبہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائننگ کمپنیوں کو معاہدوں کےتحت مقررہ مدت میں سمیلٹرز لگانے کی پابندی کرنا ہوگی، معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، بحرانی کیفیت کے ابتدائی چند ہفتے میں وفاق نے28ارب روپے کی سبسڈی دی۔

انہوں نے کہا کہ فیول سبسڈی کی مد میں 50ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، ٹیم ورک اور شراکت داری کےذریعے ہی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، قومی مکالمہ اورہم آہنگی سے وفاق وصوبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں