کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا دنیا کی مہنگی ترین لگژری ٹرین میں شاہانہ سفر

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے یورپ کے دورے کے دوران لگژری ٹرین وینس سمپلون اورینٹ ایکسپریس میں سفر کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے پیرس سے وینس تک 24 گھنٹے کے سفر کیلئےخصوصی کیریج ’ایل آبزرویٹوائر‘ کا انتخاب کیا، جس کا یکطرفہ کرایہ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتا ہے۔

خصوصی کیریج میں علیحدہ بیڈروم، سنہری باتھ ٹب، وسیع لاؤنج، ذاتی ڈائننگ ایریا اور ایک ہزار سے زائد کتابوں پر مشتمل لائبریری موجود ہے، مسافروں کو ذاتی بٹلر، شیف کے تیار کردہ کھانے اور دیگر شاہانہ سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

کیٹی پیری نے سوشل میڈیا پر اس یادگار سفر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں