پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
سلینا سلیم اور ابراہیم شیخ کے نکاح کی یہ سادہ اور پروقار آؤٹ ڈور تقریب منعقد کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کر کے جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔
نکاح کے پُرمسرت موقع پر دلہن سلینا سلیم نے سفید آرگنزا کا روایتی شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا، جبکہ سنہری گوٹا کناری سے مزین ڈوپٹہ ان کے لباس کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہا تھا، دوسری جانب دولہا ابراہیم شیخ نے سفید کرتے، پاجامے اور کوٹ کا انتخاب کیا۔