شہر قائد کی ایڈمن سوسائٹی میں گری عمارت سے مزید 3 نعشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مزید 12 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 143 عمارتیں حکمِ امتناع پر زیرِ تعمیر ہیں، تمام عمارتوں پر کام رکوا دیا۔
کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد حکام کے مطابق شہر میں بغیر اجازت زیر تعمیر 143 عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل 600 گز کے رہائشی پلاٹ پر تعمیر چھ منزلہ عمارت چند لمحوں میں زمین بوس ہوگئی تھی، عمارت کا منظور شدہ نقشہ گراؤنڈ پلس ون کا تھا، مگر پانچ اضافی منزلیں تعمیر کر دی گئیں، تاہم چھٹی منزل ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔