فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی پاکستان آمد، وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی پاکستان آمد، وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فلسطین کے صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش کی سربراہی میں فلسطین کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی شریک

اسپیکر قومی اسمبلی نے فلسطینی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا

امام مسجد اقصیٰ کو اپنے درمیان پاکر دلی مسرت ہوئی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہارِ مذمت

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت انسانی المیہ ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پرامید ہوں کہ ایک دن ہم سب مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کریں گے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان مسئلہ فلسطین پر واضع موقف رکھتا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان کی قومی اسمبلی نے مسئلہ فلسطین پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

ایسا کوئی دن نہیں ہوتا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت پر بحث نہ ہو، اسپیکر سردار ایاز صادق

اسرائیل غزہ میں انسانی جانوں سے کھیل رہا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

یورپی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عوام کی کثیر تعداد میں احتجاج کا سلسلہ خوش آئند ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

میں نے مسئلہ فلسطین پر سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور متعدد سفارتکاروں سے بات کی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

غزہ میں معصوم بچوں و خواتین کا قتل عام عالمی برادری کے ضمیر کا امتحان ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے آواز بلند کرنا محض دینی نہیں بلکہ انسانی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں اور خوراک کو ہتھیار بنانا غیر انسانی فعل ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

پاکستان ہر سطح پر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی محاذ پر کھڑا رہے گا، اسپیکر سردار ایاز صادق

حالیہ سیلاب کے دوران فلسطین کی جانب سے اظہار یکجہتی پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے شکریہ ادا کیا

فلسطینی وفد کے سربراہ فلسطین کے صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش کا پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر اظہارِ تشکر

ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش کا پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

غزہ کے عوام پاکستانی عوام کی یکجہتی اور ہمدردی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

فلسطین کو فوری انسانی امداد، سفارتی حمایت اور اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے عالمی دباؤ کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

پاکستان کی قومی اسمبلی کا دورہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

پاکستان فلسطینیوں کا دوسرا گھر ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

پاکستان کو مسلم امہ میں ممتاز حثیت حاصل ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطنیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

تمام مشکلات کے باوجود ہم پرامید ہیں کہ مسلم امہ کے تعاون سے فلسطین ضرور آزاد ہوگا، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو سراہتے ہیں، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

پاکستان کی حکومت، سیاسی و عسکری قیادت اور علماء نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ بھرپور طور پر اُجاگر کیا ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

رواں ماہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

امید ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اس کانفرنس میں فلسطین کی بھرپور حمایت کرے گا، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

مسلم ممالک کے علاوہ دیگر متعدد ممالک بھی فلسطین کی حمایت کریں گے، ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش

بعد ازاں، اسپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر فلسطین کے صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر محمود صدیقی الہباش نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا،

امام مسجد اقصیٰ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ کے عملے کی کثیر تعداد نے امام مسجد اقصیٰ کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں