اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی پاکستان آمد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی پاکستان آمد

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر مملکتِ سعودی عرب کی شورٰی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر جناب نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

سعودی پارلیمانی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ عقیدے اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔

اپنے قیام کے دوران سعودی شوریٰ کونسل کا وفد صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان سردار ایاز صادق،وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف،
اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کرے گا۔

ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون، دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ، اور خطے میں امن و ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

سعودی پارلیمانی وفد کے خیرمقدم کے طور پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا، جو پاکستان کی جانب سے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے لیے محبت، اخوت اور خیرسگالی کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں