اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 2 میں بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ، جعلی فائلیں، فکسڈ الیکشن اور اداروں کی مبینہ ملی بھگت بے نقاب

اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 2 میں بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ، جعلی فائلیں، فکسڈ الیکشن اور اداروں کی مبینہ ملی بھگت بے نقاب

اسلام آباد (انوسٹیگیشن سیل ) اسلام آباد کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا فیز 2 غیر قانونی ہزاروں فائلیں کمرشل و ریذیڈنشل گردش کرنے لگیں مبینہ فکسڈ الیکشن کے نو منتخب صدر سیکرٹری و کابینہ ممبران کے ساتھ مذید فراڈ کے لیے سرگرم مبینہ طور پر اداروں کو خریدنے اور الیکشن فکس کرنے کے دعویدار سٹاک لینڈ اور رانا فرید سر گرم ہر عیدی دار پر چیک لگا دیا
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن اور مختلف اداروں کو خریدنے کے دعویدار گروپ لینڈ سٹاک رانا فرید اینڈ کو اور ابراہیم بلوچ بلوچ نے ممبرز کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے دو دہائیوں سے ذائد عرصہ سے پلاٹ کی امید لگائے ممبران کی امید دم توڑنے لگی ہے فیز ون کو نظر انداز کر کے فیز 2 میں مندرجہ بالا کمپنیز کے سربراہ ہان جن میں لینڈ سٹاک کے منیر اینڈ
رانا اینڈ کو رفیق اینڈ ک اور اب ابراہیم بلوچ اینڈ کو ودیگر نے فیز کو قانونی فیز کی تشہیر کر کے گھروں میں رکھے کلر پرنٹر سے ہزاروں فائلیں ریذیڈنشل و کمرشل پرنٹ کیں اور مار کیٹ میں فروخت بھی کیں اور نہ صرف غریب ممبران کی جمع پونجی کے ساتھ کھلواڑ کیا بلکہ اور سیز پاکستانی بھی اس کا نشانہ بنے متعلقہ اداروں کی خاموشی اور کاروائی نہ کرنا اور سیکڑوں درخواستوں پر کاروائی نہ کرنا مبینہ ملی بھگت کی طرف اشارہ ہے
ذرائع کا کہنا ہے کی متنازعہ الیکشن کے متنازعہ عہدیداروں نے جو گٹھ جوڑ بنایا ان کو تحفظ دے رہی ہیں رفیق اینڈ کمپنی کی لوٹ مار کو جہاں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے وہاں نئے ٹھیکیداروں کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹھیکدارسوسائٹی اور میجنگ کمیٹی اعتبار نہ کرتے ہوئے ہر اہم عیدی دار کے ساتھ اپنا ایک بندہ بٹھا رکھا ہے جو اس پر چیک ہے متعلقہ اداروں سے موقف کی کوشش کی لیکن ان کا موقف سامنے نہ آ سکا ہے اگر وہ اس حوالے سے اپنا موقف دینا چاہیں تو اداریہ کا پلیٹ فارم حاضر ہے
اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے رونامہ اداریہ اداریہ نیوز اور Www.Adaria.pk سے جڑے رہیں

اپنا تبصرہ لکھیں