اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر حکومت اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے جاری تعزیتی پیغام میں سردار ایاز صادق نے راجہ نصیر احمد خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک زیرک اور مخلص سیاسی رہنما تھے جنہوں نے عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک راجہ نصیر احمد خان کی وفات سے ایک مخلص، تجربہ کار سیاسی رہنما ہم سے جدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
