سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے: وزیراعظم

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے: وزیراعظم

چترال : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں ، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔

دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چترال کےخوبصورت علاقے میں آنےکا موقع ملا،خیبرپختونخوا کےبہادرغیورعوام نے پاکستان کے لیے بےپناہ قربانیاں دیں، یہاں کے لوگ بہت مہذب اور پرامن ہیں، خیبرپختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں،چترال کے لوگوں کیلئے تعلیم کا تحفہ لایا ہوں، دانش سکول کا تحفہ کوئی احسان نہیں، آپ کا حق ہے۔

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کومنتخب ہونےپرمبارکباد دی، نئےوزیراعلیٰ کو بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گےاور دہشت گردی،بدامنی کا مقابلہ کریں گے، اللہ تعالیٰ نےپاکستان کو بےشماروسائل سےنوازا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کوچاردن کی جنگ میں شکست فاش دی، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کی بہادری کوسلام پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں