وزیراعظم کی قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی، پوری قوم ٹیم کی کامیابی پر خوش ہے، ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم کی زبردست کاوشوں کی بھی تعریف کی ہے۔
