دوسرا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی کپتانی آج شاہین آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
