لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 269 پر ڈھیر، پاکستان کو 109 رنز کی برتری

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 269 پر ڈھیر، پاکستان کو 109 رنز کی برتری

لاہور: پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں آج مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 216 رنز 6 آؤٹ کیساتھ آگے بڑھائی۔

آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے سکور 378 رنز کو اتارنے کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔

دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوگئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کگیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں