پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان نے 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے تھے، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سمیٹی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں