دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بند کمروں سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے: سہیل آفریدی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بند کمروں سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے: سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش امن کیلئے ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنا ہوں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں حالیہ دہشت گردی میں اضافے کے پیشِ نظر امن و امان کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت امن جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جرگے کے انعقاد کا مقصد صوبے میں امن بحالی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کی حکمتِ عملیوں پر غور کرنا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صوبائی حکومت کی دعوت پر تقریب میں شریک ہیں، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعتِ اسلامی (جے آئی) کے رہنما بھی اس جرگہ میں موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کے عباد اللہ خان بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں