پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) میں پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، پاکستان ایئرفورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، نائب وزیراعظم اور سینیٹر اسحاق ڈار نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کی، اسی سبب ایکٹس میں ترمیم کی ضرورت تھی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔