اسلام آباد کوآپریٹو سوسائٹی میں 7000 جعلی فائلوں کا میگا فراڈ بے نقاب
ایڈمنسٹریٹر ٹیم کی مبینہ ملی بھگت اور جعلی مینجنگ کمیٹی کی تشکیل
الیکشن پروسیجر میں سنگین اعتراضات اور جعلی ووٹر لسٹ کا دعویٰ
ہزاروں جعلی و ڈپلیکیٹ فائلوں کا انکشاف—800 کلیر فائلیں بھی شامل

اسلام آباد (انوسٹی گیشن سیل ) کوآپریٹو سوسائٹی کے نام پر بڑا فراڈ سامنے آ گیا ! ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی کی ٹیم کی مبینہ ملی بھگت جعلی ممبر شپ پے جعلی مینجنگ کمیٹی کے قیام کا انکشاف
سابق سیکرٹری نے 7000 جعلی فائلیوں پر بیک ڈیٹ میں سائن کر کے بڑے فراڈ کی بنیا رکھی -سابق صدر نے نیب کے سامنے سچ اگل دیا – اسلام آباد کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی رواں سال بننے والی مینجنگ کمیٹی کے الیکشن پروسیجر کے دوران اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے ممبران سوسائٹی نے الیکشن کے دوران اعتراضات بھی اٹھائے اور سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی ٹیم کی طرف سے بنائی گئی ووٹر لسٹ کو بھی جعلی قرار دیا الیکشن کمیشن ٹیم پر بھی اعتراض ظاہر کیے یہاں تک کہ الیکشن میں جھکی والوں کے ووٹ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے معرض وجود میں آنے والی مینجنگ کمیٹی کو جعلی قرار دیا اور سینکڑوں ممبران سوسائٹی پر مشتمل دو مختلف گروپوں میں اپنے خدشات کا اظہار کیا بلکہ ہزاروں جعلی فائیلوں کا ذکر بھی بار بار کیا گیا اور اس پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا اپوزیشن نے حقیقی ممبران سوسائٹی کے دستخطوں سے ایک درخواست بھی تیار کی جسے نیب و دیگر اداروں میں دینے کا عندیہ دیا گیا اپوزیشن کا بھر کردار کرنے والی ٹیم کے اہم رکن کو سوسائٹی آفس (سابق لینڈ سٹاک آفس) میں اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے دھمکایا گیا جس کے بعد اپوزیشن کے وہ دونوں گروپ خامش ہو گئے اسی دوران اپوزیشن نے سابق مینجنگ کمیٹی کے عہدیداروں سے بھی رابطہ کیا اور جعلی فائیلوں کے حوالے سے بات کی
اپوزیشن و دیگر ذرائع کے مطابق ہزاروں جعلی اور ڈپلیکیٹ فائیلوں کی بھر مار کی بات بھی سامنے آئی جس میں ذیادہ ذکر (7000)فائیلوں کا تھا ان سات ہزار فائیلوں میں 800 وہ فائلیں بھی شامل تھی جو آل ڈیوذ کلیر کی تھیں ان فائیلوں کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مبینہ جعلی فائیلوں کو تیار کرنے میں سابق سیکرٹری مہدی خاں شاکر کا اہم کردار ہے جس نے سوسائٹی سے اپنے آپ کو الگ کیا اور بیرون ملک فرار ہو گیا بعد اذاں واپس نے کے بعد لینڈ سٹاک سے مبینہ ڈیل کے بعد ان سات ہزار فائیلوں پر بیک ڈیٹ میں دستخط کر کے سوسائٹی ممبران کی لسٹ میں شامل کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی بھی ان مبینہ جعلی فائیلوں کے ذریعے ممبر بنے ہیں جس کا انکشاف اپوزیشن نے بھی کیا اور اس مبینہ جعلی ووٹر لسٹ بنانے میں ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی اور اس کی ٹیم نے مبینہ پر کردار ادا کیا اور مبینہ طور پر ایک جعلی ووٹر لسٹ تیار کی جس پر الیکشن کمشن مبینہ ملی بھگت سے مہر لگائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جعلی فائیلوں پر معرض وجود میں آنے والی جعلی مینجنگ کمیٹی کو فورا ختم کیا جاے اور اصلی ممبران سوسائٹی پر مشتمل ووٹر لسٹ تیار کر کے اس پر الیکشن کروائے جائیں واضع رہے کہ اس پر نیب نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ذرائع کے مطابق سابق میجنک کمیٹی کے صدر رفیق نے اپنا بیان ریکارڈ کر دیا ہے جس میں نیب آفیسر کے 7000 جعلی فائیلوں کے سوال کے جواب میں رفیق نے بتایا کہ یہ فائیلیں سابق سیکرٹری مہدی خان شاکر نے سوسائٹی آفس چھوڑنے کے بعد ان فائلوں پربیک ڈیٹوں میں سائن کیے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاکر مہدی اپنا بیان لینڈ سٹاک اینڈ کمپنی کے حق میں ریکارڈ کروائے گا چونک سوسائٹی سے بیرون ملک فرار ہونے سے قبل بنایا گیا آسٹریلین گائیوں کا فارم بھی ان کے حوالے کر گیا