آئی سی ایچ ایس نیب انکوائری: لینڈ سٹاک مافیا کے خلاف شکنجہ، جعلی فائلوں اور مینجڈ الیکشن کے انکشافات
نیب کی تفتیش سے آئی سی ایچ ایس میں بھونچال
آئی سی ایچ ایس اسکینڈل: جعلی فائلوں اور مشکوک الیکشن کی پرتیں کھل گئیں
لینڈ سٹاک مافیا کا شکنجہ تنگ، آئی سی ایچ ایس نیب ریڈار پر
آئی سی ایچ ایس: نیب انکوائری میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آ گئے
نیب انکوائری نے آئی سی ایچ ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ /جاوید بھاگٹ ) آئی سی ایچ ایس نیب انکوائری لینڈ سٹاک مافیا بھوکھلاہٹ کا شکار صدر غدار قرار دیگر کمیٹی پر دباؤ سیکرٹری سوسائٹی قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نیب سے عدم تعاون ، پرانی کمیٹی بھی مختلف دھڑوں میں تقسیمُ ہو گئی – صدر کی الیکشن سے قبل کی تقریر وائرل اس وقت تالیاں بجانے والے مقصد پورا نہ ہونے پر دشمن بن گئے صدارت سے ہٹانے کی دھمکیاں دینے لگے اپوزیشن و ممبران صدر کے ساتھ کھڑے ہو گئے – باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ممبران کی جمع پونجی پر ڈاکہ ڈالنے سوسائٹی میں پیسے وصول کرنے کے باوجود کچھ ڈیلور نہ کرنے اور مالی بے ضابطگیوں کے پیش نظر تحقیقات کا آغاز کیا تو آئی سی ایچ ایس سے مفادات حاصل کرنے والوں کو جان کے لالے پڑ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے ذیادہ سوسائٹی میں لوٹ مار لینڈ سٹاک مافیا نے کی اپنی اس لوٹ مار لو لیگل کرنے کے لیے نیب کی تحقیقات سے قبل لینڈ سٹاک اینڈ کمپنی جس کی سربراہی منیر نے سنبھالی اور ایک میجنگ کمیٹی تشکیل دی جن کو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے الیکشن سے قبل ہی نواز دیا گیا کیش اور آئی سی ایچ ایس کی فائلیں دی گئی پھر الیکشن کو مینج کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی ٹیم سے مبینہ ملی بھگت کی اور اپنی مرضی کی ووٹر لسٹ تیار کی ووٹر لسٹ کے بعد الیکشن کمشن کی ٹیم کو مبینہ ملی بھگت سے مینج کیا اور مقرہ وقت پر الیکشن کے دوران حیران کن واقعات سامنے آئے صرف 70 ممبر ووٹ ڈالنے کے لیے آئے کورم پورا نہ ہونے پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ مقرر کی گئی اور ایک بار پھر حیران کن حالات سامنے آئے ووٹ ڈالنے والے مشکوک لوگ آئے لیکن الیکشن کمیشن کی ٹیم نے مبینہ ملی بھگت سے نوٹیفکشن جاری کر دیا اور صدر ابراہیم بلوچ کی سربراہی میں سوسائٹی نے کام شروع کر دیا تصور یہ کیا جا رہا تھا اور ممبران کا بھی یہ خیال تھا کہ ساری ٹیم لینڈ سٹاک مافیا کی ہے تو اب وہ سب اپنی جعل سازیاں درست کر لیں گے اور انہوں نے سابق سیکرٹری آئی سی ایچ ایس مہدی خان شاکر سے مبینہ ڈیل کے بعد ہزاروں فائلیں پچھلی تاریخوں میں سائن کروا رکھی تھیں ان کی ٹرانسفر پر صدر نے سٹینڈ لیا اور پھر لینڈ سٹاک مافیا منیر احمد – علی محمود ودیگر نے محاذ کھو لیا اور صدر پر دباؤ ڈالنے لگے صدر جب نہ مانا تو انہوں نے اس کو صدارت سے ہٹانے اور نوازنے جیسے الزام بھی لگائے اب جبکہ نیب انکوائری کر رہا ہے تو سابق سیکرٹری مہدی خان شاکر کی جعل سازیاں بھی سامنے آ گئیں جس کی تصدیق سابق صدر رفیق نے بھی کی نیب اس وقت سوسائٹی سے وابسطہ تمام ڈیلرز زمینداروں سمیت طلب کر رکھا ہے – اب جبکہ مبران سوسائٹی جو اس وقت متاثرین بھی ہیں انہوں نے صدر ابراہیم بلوچ کا ساتھ دیتے ہوئے الیکشن کے دوران ابراہیم بلوچ کی تقریر وائرل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وقت تالیاں بجانے والے اب کس قدر پریشان ہیں اور ابراہیم بلوچ کے علاوہ پوری مینجنگ کمیٹی اور سابق سیکرٹری لینڈ سٹاک اینڈ کمپنی کی جعل سازیاں چھپانے کے لیے ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار نظر آ رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیب تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اور ٹیم الیکشن کمیشن اور ٹیم کو شامل تفیش کریں تو حیران کن نتائج سامنے آئیں گے واضع رہے کہ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی سی ایچ ایس کی مینجنگ کمیٹی ان ہزاروں جعلی فائلوں جن پر بیک ڈیٹوں میں سابق سیکرٹری مہدی شاکر نے سائن کر کے ان کو لسٹ میں شامل کیا اور ایڈمنسٹریٹر ٹیم کی مبینہ ملی بھگت سے ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا – اس حوالے سے مزید انفارمیشن اداریہ آپ کے سامنے رکھتا رہے گا