مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل داخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ چند روز میں ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبرکے روزملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 2 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔