اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکہ

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکہ

اسلام آباد:
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے بعد پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے، جبکہ زیرِ علاج زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پمز اور پولی کلینک ہسپتال کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور وزارتِ صحت کے سینئر افسران مسلسل تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پمز ہسپتال میں مجموعی طور پر 149 کیسز لائے گئے جن میں 28 ڈیڈ باڈیز شامل تھیں، جبکہ 121 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں