وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔