اسلام آباد، 27 اگست 2026: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون میں انتظامی امور کے تحت مختلف ہیڈ کانسٹیبلز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے دفتر سے باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل طاقی محمد کو سکیورٹی برانچ، ایف آئی اے اسلام آباد زون سے ای جی او اے یونٹ، ایف آئی اے اسلام آباد زون تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل شکیل اسلام کا تبادلہ ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی سے ایف آئی اے اے ایم ایل سی اسلام آباد کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں ہیڈ کانسٹیبل شیر دل خان کو ای جی او اے یونٹ، ایف آئی اے اسلام آباد زون سے سکیورٹی برانچ، ایف آئی اے اسلام آباد زون منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ لیڈی کانسٹیبل رباب اقبال کا تبادلہ ایڈمن برانچ، ایف آئی اے اسلام آباد زون سے ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کر دیا گیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق یہ تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی۔ یہ احکامات ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں