ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ ،ندیم مبارک کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
دونوں یوٹیوبر حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان پر جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔