ایشوریا کے 400 کلو زیورات کی حفاظت پر 5 سیکیورٹی گارڈ مامور تھے: ڈیزائنر کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا نے 2008 کی فلم جودھا اکبر کے سیٹ کے چند حیران کن اور دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔

62 سالہ ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی اس فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ مرکزی کردار ریتھک روشن نے نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
جعلی اے آئی ویڈیوز، ابھیشیک اور ایشوریا کے بعد اکشے بھی عدالت پہنچ گئے
ایشوریا سے بریک اپ کے بعد سلمان جنونی ہوکر دیوار پر سر دے مارتے تھے: بھارتی ہدایتکار کا دعویٰ
نامور خاتون ڈیزائنر نے بتایا کہ فلم کے ملبوسات غیر معمولی پیمانے پر تیار کیے گئے اور تقریباً 400 کلو زیورات بنے جن کی تیاری پر 600 سے زائد دن لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریا رائے کے کردار کے لیے بنوائے گئے یہ زیورات بے حد قیمتی تھے، اس کےلیے سیٹ پر 5 سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے جو ہر زیور کا مکمل ریکارڈ رکھتے تھے۔

نیتا نے یہ بھی کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران ایک موقع پر بالی کا چھوٹا سا موتی گرگیا جس کے باعث سیٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، سب کو لگا کہ کوئی قیمتی زیور گم ہوگیا ہے لیکن بعد پتا چلا کہ ایک موتی تھا، جس کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا۔

ملبوسات کی نامور ڈیزئنر 4 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور وہ بھارتی سنیما کی نمایاں کاسٹیوم ڈیزائنر سمجھی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں