گلوکار بادشاہ ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیے۔
گلوکار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ہانیہ عامر کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیں گے؟
اس کے جواب میں بادشاہ نے کہا کہ جب جذبات بدلیں گے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے تو وہ ہانیہ عامر سمیت دیگر آرٹسٹ کے ساتھ بھی اشتراک کرنا چاہیں گے۔
گلوکارہ کو بتایا گیا کہ ان دنوں ہانیہ عامر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر بادشاہ نے کہا کہ شادی کی خبریں چل رہی ہیں تو یہ اچھی بات ہے، شادی کرلینی چاہیے لیکن میرا خیال ہے کہ یہ اُن کا ذاتی معاملہ ہے۔