‘سر پر گولی مار دیں گے’، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
سر پر گولی مار دیں گے، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
فائل فوٹو
بھارت کے بدنامِ زمانہ گینگسٹر گینگ لارنس پشنوئی نے گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بادشاہ نے ہریانوی زبان میں گانا ‘ٹٹیری’ ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا۔
سخت عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنازع گانے پر معافی مانگی اور گانے کو تمام پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
بشنوئی گینگ نے کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی
لارنس بشنوئی کو کال کروں؟ سلمان خان کو سیٹ پر دھمکی دینے والا شخص گرفتار
تاہم اب لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی بادشاہ کے گانے کیخلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے گلوکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے یہ دھمکی سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے دی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اس کے سر پر گولی مارنا، بادشاہ آپ نے ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے آپ کو 2024 میں آپ کے کلب میں ٹریلر دکھایا تھا اور اب اگلی بار آپ کو براہ راست سر پر گولی ماریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے 2024 میں چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔