سرگودھا: بیٹی کے کردار پر شک، باپ نے کلہاڑی سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے پیش نظر ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے اپنے 4 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
بہاولپور: فصل میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں
بھارت: کتے کے بھونکنے پر مالک کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا گیا
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید زخمی ہے اس کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جب کہ مقتول بچوں کی عمریں ایک سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں