اسرائیلی اخبار کے مطابق جس امریکی یہودی خاتون نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنائی تھی اسے اب ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی یہودی خاتون کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پرخیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی یہودی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا کیا تھا۔