علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع نےعلی ظفر پر جنسی ہراسانی سے متعلق 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹ کیے، میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کام کی جگہ ہراساں کرنے کے الزام پر صوبائی محتسب کو درخواست دی۔

علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم

تفصیلی فیصلے کے مطابق علی ظفر نے تمام الزامات غلط قرار دیتے ہوئے ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، میشا شفیع کے مطابق ہرجانے کا دعویٰ صوبائی محتسب سے درخواست واپس لینے کے لیے پریشر ڈالنے کے لیے کیا۔

عدالت کے مطابق میشا شفیع کا جنسی ہراساں کرنے کا الزام درست نہیں، میشا شفیع 50 لاکھ روپے علی ظفر کو بطور ہرجانہ ادا کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے متعلق آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں