پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے کینیڈا میں ایک تاریخی کانسرٹ کے دوران نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے مشہور مقام سیلبریشن اسکوائر میں ہونے والے اوپن ائیر کانسرٹ میں تقریباً 45 ہزار افراد نے شرکت کی جسے منتظمین نے اس مقام کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل اجتماع قرار دیا ہے۔
منتظمین کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کی وجہ سے مجمع صرف سیلیبریشن اسکوائر تک محدود نہیں رہا بلکہ اطراف کی سڑکوں اور قریبی سینٹر کے احاطے تک پھیل گیا۔
یہ کانسرٹ علی ظفر کے روشنی ٹور 2026 کے شمالی امریکا مرحلے کا اختتامی شو تھا، مفت اوپن ائیر پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، بچوں، نوجوانوں، خاندانوں اور بزرگوں پر مشتمل متنوع مجمع نے پورے کانسرٹ کے دوران بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ ک
شاہ رخ خان چاہتے تھے میں انکی فلم کیلئے گانا گاؤں، علی ظفر کا انکشاف
گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ‘سوہنا نبی’ جاری کردیا
عوام سے 11 روپے میں بجلی خرید کر عوام کو ہی 40 روپے میں فروخت کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ علی ظفر
کانسرٹ کا یادگار ترین لمحہ اس وقت آیا جب علی ظفر نے اپنا مقبول گانا جھوم پیش کیا اور ہزاروں مداحوں نے اپنے موبائل فونز کی لائٹس روشن کردیں جس سے پورا مقام روشنیوں کے سمندر میں تبدیل ہو گیا۔
بعد ازاں علی ظفر اسٹیج سے نیچے اتر کر مداحوں کے درمیان بھی گئے جس پر حاضرین نے زبردست جوش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک انسانیت کا حصہ ہیں، دنیا کے کسی بھی کونے میں رہیں، اپنی جڑوں اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے، ایک دوسرے کے انتخاب اور آزادی کا احترام ہی ہمیں جوڑے رکھتا ہے۔
علی نے خواتین کے اپنے فیصلے خود کرنے کے حق، بچوں کے خوابوں کی حوصلہ افزائی اور خاندانوں میں بہتر رابطے اور سمجھ بوجھ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
کانسرٹ کے اختتام پر ہزاروں مداح علی ظفر کے ساتھ گاتے رہے اور منتظمین سمیت متعدد شرکاء نے اس شام کو مسی ساگا کی ثقافتی تاریخ کے یادگار ترین پروگراموں میں سے ایک قرار دیا۔