آئی ٹی تعلیم کے معیار پر وزیراعظم برہم، جامعات کے آئی ٹی پروگرامز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کاحکم

آئی ٹی تعلیم کے معیار پر وزیراعظم برہم، جامعات کے آئی ٹی پروگرامز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کاحکم

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر) : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کی جامعات میں آئی ٹی تعلیم کے معیار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کے آئی ٹی پروگرامز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم نے AI، ڈیٹا سائنس اور روبوٹکس جیسے جدید شعبوں کے لیے فوری طور پر نیا تعلیمی روڈ میپ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے حالیہ ٹیسٹ نتائج میں تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں صرف 0.4 فیصد طلبہ نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے جبکہ 61 فیصد طلبہ 50 فیصد نمبر بھی حاصل نہ کر سکے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال پاکستان میں آئی ٹی تعلیم کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے اور فوری اصلاحات کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں