وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
وزیرِ اعظم کا خواتین ارکان پارلیمنٹ کا خیر مقدم، جاری بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر بھی اظہار تشکر.
حکومت نے جس قدر ممکن ہو سکا، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے. وزیرِ اعظم
بجٹ میں ملک میں خواتین کو خودمختار بنانے اور انکی قومی دھارے میں شمولیت میں اضافے کیلئے اقدامات شامل ہیں. وزیرِ اعظم
پاکستانی خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں. وزیرِ اعظم
اللہ کے فضل و کرم سے خطے میں کشیدگی کے بادل چھٹے اور امن کے قیام کی کوششیں بر آئیں. وزیراعظم
دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امن کے قیام کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیا. وزیرِ اعظم
کشیدگی کے آغاز سے ہی حکومت پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور حکومت پاکستان کی پوری ٹیم امن کے قیام کی کوششوں میں خلوص نیت کے ساتھ سرگرم عمل رہی، وزیراعظم
خطے اور عالمی امن کے دیر پا قیام سے ہی پاکستان اور دیگر ممالک کی معاشی ترقی کا خواب پورا ہوگا. وزیراعظم
حکومت نے گزشتہ مہینوں میں عوام کو عالمی مہنگائی کی لہر سے جس قدر ممکن ہو سکا بچانے کی بھرپور کوشش کی. وزیرِ اعظم
اللہ کے فضل و کرم سے خطے کے دیگر ممالک کی طرح نہ تو ملک میں کوئی بحران آیا اور نہ ہی ایندھن کیلئے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں. وزیرِ اعظم
حکومتی ٹیم کی بہتر منصوبہ بندی کی بدولت نہ صرف عوام کو پریشانی سے جس قد ممکن ہوا بچایا گیا بلکہ وفاقی و صوبائی حکومتو کے تعاون سے متوسط و معاشی طور پر کمزور طبقوں کیلئے تاریخی پیکیج دیا گیا. وزیرِ اعظم
حالیہ بحران میں سب سے پہلے قربانی کا آغاز کابینہ اور سرکاری اداروں سے کیا. وزیرِ اعظم
یہ ممکن نہیں کہ اس ملک کے عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے. وزیرِ اعظم
حکومت نے 128 ارب روپے کی سبسڈی اور بڑے پیمانے پر کفایت شعاری مہم سے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی. وزیراعظم
حالیہ حالات میں ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے وفاق اور صوبوں نے مکمل تعاون کیا جس پر صوبائی حکومتوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں. وزیراعظم
اس تمام صورتحال کے دوران ملکی معیشت کے استحکام میں عوامی تعاون کا بہت بڑا کردار رہا، جس پر پاکستان کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں. وزیراعظم
مشکل معاشی صورتحال میں عوام دوست بجٹ پیش کیا، جس سے صنعت کا پہیہ تیز ہوگا، اور برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم
آئندہ سال کے بجٹ میں ہماری توجہ ملکی مفادات بالخصوص آبی ذخائر میں اضافہ، آئی ٹی، زراعت اور معدنیات پر مرکوز ہے تاکہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کریں، وزیر اعظم
خطے میں امن اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد مثبت معاشی اثرات عوام کو منتقل کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم
یہ تمام تر کاوشیں ٹیم پاکستان کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے اور انشاللہ یہ ٹیم پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔ وزیر اعظم
خواتین اراکین پارلیمنٹ کا عالمی و خطے میں امن کے قیام کی کاوشوں پر وزیراعظم کو بھرپور خراج تحسین.
خواتین ارکان پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں یکسان تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات شامل کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا.
اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو متعلقہ حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں اور بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
شرکاء نے ملک بھر میں تعلیم، صحت، نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع، صنعت و پیداوار، مواصلات، غذائی تحفظ اور دیگر شعبوں میں اقدامات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں
ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ سیدہ نوشین افتخار، بیگم تہمینہ دولتانہ، شائستہ خان، طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، منیبہ اقبال، نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، رومینہ خورشید عالم، زیب جعفر، کرن عمران ڈار، زہرہ ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم ملک، زینب محمود بلوچ، کرن حیدر، اختر بی بی، غزالہ انجم، مس شاہین، ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید، تمکین اختر نیازی، سائرہ تاررڑ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین خان عباسی، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید، سیدہ آمنہ بتول، رابعہ نسیم فاروقی، ارم حامد حمید اور مس نیلم شریک تھیں.
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیرِ برائے امور عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال، وزراء مملکت شزرا منصب علی خان کھرل، وجیہہ قمر اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔