سیکرٹری خارجہ جنیوا پہنچ گئیں،سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلی افسران بھی جنیوا پہنچے ہیں، ذرائع
امریکا ایران مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب کے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایڈوانس وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی سوئٹزرلینڈ کےلئے کل صبح روانہ ہونگے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی قیادت میں پاکستانی ایڈوانس وفد پہنچا ،ایڈوانس وفد میں دفتر خارجہ کے دیگر حکام بھی شامل ہیں ۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد میں امریکا ایران مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب میں شرکت کرے گا، امریکا ایران کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر باضابطہ دستخطی تقریب 19 جون ہو گی،مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہو گی۔