ایران مثبت رویہ اپنائے تو پابندیاں نرم ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

ایران مثبت رویہ اپنائے تو پابندیاں نرم ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے منجمد مالی اثاثوں اور مجوزہ 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی کا انحصار تہران کے “رویے” پر ہوگا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 روز کی مدت کوئی سخت ڈیڈ لائن نہیں، تاہم امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا نے ایران کے بڑے مالی اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، جنہیں حالات بہتر ہونے پر واپس کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران مثبت رویہ اختیار کرتا ہے تو پابندیوں میں نرمی اور مالی رسائی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، جبکہ “اچھے برتاؤ” کی صورت میں اسے 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی بھی مل سکتی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران اس بات پر آمادہ ہے کہ وہ نہ جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا، جبکہ جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی مذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے۔

ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی قیادت بھی ممکنہ معاہدے سے خوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک نے سفارتی کوششوں میں قابل ذکر تعاون فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں