وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی ہدایت پر محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام ڈسکوز کو ایس او پیز جاری

وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی ہدایت پر محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام ڈسکوز کو ایس او پیز جاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے تمام ڈسکوز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

محرم الحرام بالخصوص 9 اور 10 محرم کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،

مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی مسلسل سپلائی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،

امام بارگاہوں اور مجالس کے فیڈرز پر ٹرانسفارمرز کی مرمت 7 محرم سے پہلے مکمل کی جائے،

تمام ڈسکوز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں،

مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی مسلسل سپلائی کی نگرانی کے لیے ہر ڈسکو کا چیف انجینیر انچارج ہوگا،

محرم الحرام کے دوران ڈسکوز کے آپریشنل عملے کو چھٹیاں نہ دی جائیں،

محرم آپریشن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم قائم کیے جائیں،

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر سب ڈویژن میں اضافی ٹرانسفارمرز، ضروری سامان ، گاڑیاں وغیرہ تیار رکھی جائیں،

جلوس کے راستوں پر لٹکتی تاروں کو فوری درست کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے،

بجلی کے نیٹ ورک پر غیر مجاز افراد کے کام کرنے پر پابندی اور سخت کارروائی کی انتباہ،

اپنا تبصرہ لکھیں