اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر): ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان اور رومانیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے پاکستان کو عالمی سطح پر امن کے قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر منوایا، اسپیکر قومی اسمبلی

دنیا کے بیشتر ممالک نے پاکستان کے مؤقف اور سفارتی کاوشوں کی حمایت کی ہے، سردار ایاز صادق

امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت علاقائی و عالمی امن کے لیے تاریخی پیش رفت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی سفارت کاری کا کردار قابلِ ستائش ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی سفارتی کردار کی عکاس ہے، سردار ایاز صادق

معاہدے نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اسپیکر قومی اسمبلی

رومانیہ نے عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

پاکستان بین الاقوامی امور میں ذمہ دار اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے، رومانیہ کے سفیر

رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کے قومی ترانے کا اردو اور رومیائی زبان میں کورل انداز میں تیار کردہ خصوصی ورژن اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کیا

قومی ترانے کا ترجمہ شدہ کورل ورژن پاکستان اور رومانیہ کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت علامت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

یہ ملاقات 18 جون 2026 کو منعقد ہوئی تھی، جبکہ اس کی تفصیلات اور تصاویر 19 جون 2026 کو جاری/شیئر کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں