🏏 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بڑی خوشخبری، ندا ڈار نے واپسی کا اعلان کر دیا

🏏 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بڑی خوشخبری، ندا ڈار نے واپسی کا اعلان کر دیا

🚨 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے تقریباً ایک سال بعد دوبارہ قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ندا ڈار نے اپریل 2025 میں ذاتی اور پیشہ ورانہ مسائل کے باعث کرکٹ سے عارضی طور پر دوری اختیار کی تھی، تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

🌟 ندا ڈار پاکستان ویمنز کرکٹ کی نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔

🏆 ان کی واپسی کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین کرکٹ بھی انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

📌 تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ندا ڈار کی واپسی سے قومی ٹیم کو مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں