صدر زرداری نے شرکت کی منظوری دے دی!
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کر لی۔
14واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم 24 تا 26 جون 2026 روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا۔