📢 **پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے پر جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا**
جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے کے لیے آج ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔
مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل **اظہر اقبال احسن** کریں گے۔
📍 مقام: مری روڈ، نزد جنگ بلڈنگ، راولپنڈی
🕠 وقت: آج شام 5:30 بجے
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے مطابق مظاہرے میں عوامی مسائل، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبات کو اجاگر کیا جائے گا۔
مظاہرے میں کارکنان، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔