🚨 **مری ٹکر: نیومری پتریاٹہ کے گزارہ فارسٹ میں شدید آتشزدگی**
🔥 نیومری پتریاٹہ کے گزارہ فارسٹ میں خوفناک آتشزدگی، جنگل کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
مری کے چارہان علاقے میں واقع گزارہ فارسٹ میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اطلاع کے مطابق متعلقہ اداروں کی فوری موجودگی نہ ہونے پر صورتحال مزید تشویشناک بنتی جا رہی ہے۔
🔥 آگ کے باعث قریبی آبادیوں کو بھی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نیومری پتریاٹہ کے جنگلاتی علاقے میں جاری آگ پر فوری طور پر قابو پایا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کارروائیاں شروع کی جائیں۔