🥀 📿 پیپلز پارٹی کی سرگرم کارکن کے انتقال پر قیادت غمزدہ

🚨😢 پیپلز پارٹی کی سرگرم کارکن کے انتقال پر قیادت غمزدہ

💔 “یہ پارٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے”

📌 جانیں محمد ہمایون خان نے کیا کہا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کا پارٹی کی متحرک کارکن صبا حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صبا حیدر ایک مخلص، نظریاتی اور پرعزم جیالی تھیں، ان کی اچانک وفات پارٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، محمد ہمایون خان

صبا حیدر نے سوشل میڈیا سمیت پارٹی نظریات، شہید قائدین کے مشن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، محمد ہمایون خان

پارٹی کے نظریاتی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، صبا حیدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محمد ہمایون خان

صبا حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن غمزدہ ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، محمد ہمایون خان

دکھ کی اس گھڑی میں میری تمام ہمدردیاں اور دعائیں مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، محمد ہمایون خان

اللہ تعالیٰ مرحومہ صبا حیدر کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے، آمین، محمد ہمایون خان

اپنا تبصرہ لکھیں