پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد سولر مارکیٹ میں بڑی تبدیلی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف واٹ کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار سے 9 ہزار روپے تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق توانائی مارکیٹ میں حالیہ تبدیلیوں کا براہ راست اثر سولر انڈسٹری پر پڑ رہا ہے، جس کے باعث قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا تھا، تاہم اب ان میں بھی کمی متوقع ہے۔ ایک بیٹری کی قیمت میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو اب کم ہو سکتا ہے۔
کیا آپ کے خیال میں سولر سسٹم کی قیمتیں مزید کم ہوں گی؟
💬👇 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔