ایران-امریکا مذاکرات: شہباز شریف نے اسے عالمی امن کے لیے تاریخی موقع قرار دے دیا

ایران-امریکا مذاکرات: شہباز شریف نے اسے عالمی امن کے لیے تاریخی موقع قرار دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ عالمی امن کیلئے اہم موقع ہے، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کرسکتے ہیں۔

ایران امریکا مذاکرات کیلئے امریکی اور ایرانی وفود کانفرنس ہال پہنچ گئے۔ایرانی وفد میں اسپیکر قالیباف ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں ۔امریکی وفد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیووٹکوف شامل ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ عالمی امن کیلئے اہم موقع ہے،صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کیلئے اہم کردار ہے،ہم مل کر دیا میں اتحاد قائم کرسکتے ہیں ۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈمارشل کا کردار لائق تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں ،ہم مستقبل کیلئے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں ۔امن کیلئے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے،لبنان کی صورتحال پر تشویش ہے،امریکی صدر لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ۔پچھلے چند گھنٹوں میں ہم نے بہترین پیشرفت کی ہے،معاملات پر مثبت گفت و شنید کی ضرورت ہے،آج امن ، ترقی اور بحران کے خاتمے کیلئے عظیم دن ہے،تعمیری مذاکرات کے مثبت نتائج حاصل ہونگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں