وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں، بجٹ اور سفارتی کردار پر خراجِ تحسین
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مختلف اراکین قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اپنے اپنے حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں عاصمہ ارباب عالمگیر، عامر طلال گوپانگ، میر پولین بلوچ، ایاز علی شاہ شیرازی اور نوشین افتخار سمیت مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ شامل تھے۔
ملاقاتوں کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-2027 کے عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ حلقوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اراکین نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی اقدامات سے متعلق امور بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے۔
ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق حکومتی اور پارلیمانی قیادت کے درمیان اس نوعیت کے روابط پالیسی تسلسل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نیا بجٹ عوام کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ ہاں یا نہیں؟